مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں جائیں گے

  مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں جائیں گے

  



جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبد الغفور حیدی نے کہا ہے کہ معاملات طے کرنے کی ذمے داری حکومت پر ہے ہم نے تو ان سے کہہ دیا ہے کہ اپنے وزیراعظم کا استعفی ہمارے پاس لیکر آئیں اور اسمبلیوں کی تحلیل اور نئے انتخابات کا اعلان ہمارے پاس لیکر آجائیں تو معاملات ابھی طے پا جائیں گے لیکن اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ ہمارے مطالبات کو نہیں مانے گا تو پھر وہ یاد رکھے کہ دھرنا اسی طرح سے اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے چودھری صاحبان پر بھی واضح کردیا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک یہاں سے نہیں جائیں گے اگر حکومت کی طرف سے اسی طرح سے ڈھنگ ٹپاؤ رویہ رہا تو پھر ہم رہبر کمیٹی کی مشاورت سے اپنے پلان بی پر بھی عمل کریں گے۔

عبد الغفور حیدی

مزید : صفحہ اول


loading...