کامیابی کیلئے حکومت کا سنجیدہ پن نہایت ضروری ہے

کامیابی کیلئے حکومت کا سنجیدہ پن نہایت ضروری ہے

  



پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ ہمیشہ معاملات کو حل کرنے کی چابی حکومت کے ہی پاس ہوتی ہے لیکن جب ایک طرف حکومت کے کچھ وزراء اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے ساتھ مذاکرت کررہے ہوتے ہیں تو ٹھیک اسی وقت کچھ حکومتی وزراء اپوزیشن کے خلاف باتیں کرتے ہیں ایسی صورتحال معاملات کیسے حل ہو سکتے ہیں اس کی کامیابی کے لئے حکومت کا سنجیدہ پن نہائت ضروری ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ جب اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے اپنے مطالبات پہلے ہی دن حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھ دئیے ہیں تو اب اس کے التواء کی ذمے داری حکومتی کمیٹی پر عائد ہوتی ہے اگر حکومتی کمیٹی محض دکھاوے کے لئے ہمارے پاس آرہی ہے تو پھر معاملات اسی طرح سے ہی چلتے رہیں گے۔

فرحت اللہ بابر

مزید : صفحہ اول


loading...