معاملات افہام و تفہیم کیساتھ حل ہو جائیں گے

معاملات افہام و تفہیم کیساتھ حل ہو جائیں گے

  



پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما کامل علی آغا نے کہا ہے کہ جس نیک نیتی کے ساتھ چودھری برادران چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرت کروارہے ہیں اس سے یہ بات یقینی ہے کہ جلد ہی دونوں فریقین کے مابین معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ حل ہو جائیں گے یہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ہی خوش قسمتی ہے کہ چودھری برادران جیسے زیرک سیاست دان معاملات کو سلجھانے کے لئے میدان میں نکلے ہوئے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے مین اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بات تو طے ہے کہ معاملات کو حل کرنے کے لئے اور بالخصوص دھرنے کو ختم کرنے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کو بھی لچک درانہ رویہ اپنا نا چاہئے چودھری پرویز الہی نے کافی سارے ایشوز پر وزیراعظم کو منا لیا ہے امید ہے کہ اپوزیشن بھی ان کی تجاویز کو مان لے گی اور معاملات کا حل بھی نکل آئے گا۔

کامل علی آغا

مزید : صفحہ اول


loading...