اپوزیشن اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کو چھوڑے، دھرنا ختم کرے

اپوزیشن اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کو چھوڑے، دھرنا ختم کرے

  



حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کے ساتھ معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کے لئے حکومتی کمیٹی دن رات کام کررہی ہے لیکن اگر اپوزیشن ایک بھاری اکثریت سے منتخب ہونے والے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا غیر قانونی مطالبہ کرے گی تو پھر ایسی صورت حال میں معاملات بھلا کس طرح سے حل ہوں گے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کو چھوڑے دھرنا ختم کرے اور حکومت کی الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کو فعال بنانے کی پیشکش کو مان لے اس طرح سے معاملات کوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے۔

فردوس شمیم نقوی

مزید : صفحہ اول


loading...