حکومتی کمیٹی اپوزیشن مطالبات ماننے کااختیار نہیں رکھتی

حکومتی کمیٹی اپوزیشن مطالبات ماننے کااختیار نہیں رکھتی

  



اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ اے این پی اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں اپوزیشن کے احتجاج میں پوری طرح سے اس کے ساتھ ہے اور اپوزیشن کی یہی رہبر کمیٹی حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرت بھی کررہی ہے اب حکومتی کمیٹی کے پاس اگر اپوزیشن کے مطالبات ماننے کا مینڈیٹ نہیں ہے تواس کی ذمے دار بھی حکومتی کمیٹی ہی ہے اور یہ اس بات کا بھی اشارہ ہے کہ حکومت معاملات کو حل کرنا ہی نہیں چاہتی ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرت کے نام پر آنیاں اور جانیاں ہی معاملات کے حل ہونے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اب بھی اگر حکومت معاملات کو حل کرنا چاہتی ہے تو پھر وہ ہمارے مطالبات کو فی الفور مان لے۔

غلام احمد بلور

مزید : صفحہ اول


loading...