ملکی معیشت تسلی بخش، پاکستان کو آئی ایم ایف سے دوسری قسط دسمبر میں ملنے کا امکان 

      ملکی معیشت تسلی بخش، پاکستان کو آئی ایم ایف سے دوسری قسط دسمبر میں ملنے ...

  



اسلام آباد (این این آئی)عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان پہلے جائزے کا اختتام مثبت نوٹ پر ہوا، آئی ایم ایف سے دوسری قسط کا اجرا دسمبر میں متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی صورت حال کا جائزہ لیا، پاکستان میں پہلے جائزے کا اختتام مثبت نوٹ پر ہوا، عالمی ادارے نے ملکی معیشت پر اطمینان کا اظہار کیا۔آئی ایم ایف نے حکومت کو مقررہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے سمیت حکومت کی جاری گارنٹی کو محدود رکھنے کا کہا ہے، عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کو گردشی قرضوں کا معاملہ حل کرنے پر زور دیا، جبکہ حکومت نے آئی ایم ایف سے کوئی چھوٹ نہیں مانگی۔آئی ایم ایف سے دوسری قسط کا اجرا دسمبر میں متوقع ہے۔

آئی ایم ایف/قسط

مزید : صفحہ اول


loading...