کرتار پور راہداری سے خیر سگالی کا پیغام دیا، دہلی میں موجود کچھ قوتیں ایسا نہیں چاہتیں: وزیرخارجہ

کرتار پور راہداری سے خیر سگالی کا پیغام دیا، دہلی میں موجود کچھ قوتیں ایسا ...

  



اسلام آباد(آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اوربربریت کا بازارگرم کررکھا ہے، ہم نے کرتارپورراہداری کے افتتاح سے خیرسگالی کا پیغام دیا،نئی دہلی میں موجود کچھ قوتیں اس خیر سگالی کو پسند نہیں کرتیں۔جمعہ کو ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے کرتارپورراہداری کے افتتاح سے خیرسگالی کا پیغام دیا ہے، من موہن سنگھ کوافتتاح کی تقریب میں شمولیت کی دعوت دی، پانچ ہزارسکھ روزانہ کرتاپورآسکیں گے۔ پاسپورٹ کی بندش عارضی طور پر ختم کر دی گئی ہے، 9 اور 11 نومبر کو فیس بھی چھوٹ دی گئی ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ کچھ لوگ بغیرسوچے سمجھے تنقید کرتے ہیں، بھارت میں کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ خیرسگالی کا بیج پروان چڑھے۔ آج مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کوجمعہ کی نمازکی اجازت نہیں دی جارہی، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اور بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے۔

وزیر خارجہ

مزید : صفحہ اول


loading...