وزیراعظم خود نوازشریف کو علاج کیلئے باہر بھیجیں، سینیٹر جہانزیب جمالدینی 

 وزیراعظم خود نوازشریف کو علاج کیلئے باہر بھیجیں، سینیٹر جہانزیب جمالدینی 

  



 اسلام آباد(این این آئی) سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی جان کو خطرہ ہے وزیراعظم خود ان کے پاس جائیں اور علاج کیلئے باہر بھیجیں۔ گزشتہ روزسینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زر داری اور وزیراعظم نوازشریف اس حد تک بیمار ہیں کہ ان کی جان کو خطرہ ہے،وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ خود اٹھ کر انکے پاس جائیں، وزیراعظم اپنے جہاز میں انہیں علاج کیلئے باہر بھیجیں، یہ بیرون ملک بیٹھ کر کبھی نہیں کہیں گے کہ ہمیں واپس نہیں جانا،یہ لوگ واپس آئیں گے۔

سینیٹر جہانزیب 

مزید : صفحہ اول


loading...