جعلی اکاؤنٹس کیس،ملزم عدالت پیش، سماعت 29نومبر تک ملتوی 

 جعلی اکاؤنٹس کیس،ملزم عدالت پیش، سماعت 29نومبر تک ملتوی 

  



 اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں فلاحی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت 29نومبر تک ملتوی کر دی۔گزشتہ روز ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی حسین سید، متانت علی سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ ضمنی ریفرنس دائر کرنا چاہتے ہیں کچھ وقت درکار ہے، نجم ازمان کی درخواست پر جیل حکام کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا۔ جیل حکام نے بتایاکہ نادرا کو خط لکھ دیا ہے نادرا کے جواب کا انتظار ہے، نجم ازمان کی جانب سے شناختی کارڈ ایکسپائر ہونے پر درخواست دائر کی گئی تھی۔سمیع الدین،عبدالغنی مجید،سید خالد ظفر ہاشمی،سید جمیل احمد، عبد الرشید ملزمان کی فہرست میں شامل تھے۔عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔ملزمان پر سندھ میں فلاحی پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔ملزمان کی ملی بھگت سے مندر اور لائبریری کے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

سماعت ملتوی

مزید : صفحہ اول


loading...