رائے ونڈ عالمی اجتماع کے دوسرے روز کی جھلکیاں

    رائے ونڈ عالمی اجتماع کے دوسرے روز کی جھلکیاں

  



رائے ونڈ (این این آئی)اجتماع کے دوسرے روزنماز جمعہ میں شر کت کرنے کیلئے 2لاکھ سے زائدافراد پنڈال پہنچے۔ریلوئے اسٹیشن پر پولیس کی نفری تعینات ۔شرکاء اجتماع کی رہنمائی کیلئے پلیٹ فارم پر استقبالیہ کیمپ قائم کردئیے گئے جہاں مقامی کارکنان رہنمائی کیلئے موجود ہیں۔مفت موبائل چارجنگ کیلئے ریلوئے اسٹیشن پر پوائنٹ بنا دیا گیا ۔رکشہ،اور ٹرالی مالکان کی اوور چارجنگ سے بچنے کیلئے بینرز آویزاں کردئیے گئے ہیں ۔مقامی سکولوں میں چھٹیاں کردی گئی ہیں۔پنڈال کی حفاظت کیلئے واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں۔ اجتماع گاہ میں اخبارات و رسائل کی فروخت پر پابندی۔ اجتماع میں شرکت کے باعث مقامی مساجد میں رش کم رہا، ڈسٹ ماسک کی مانگ میں اضافہ۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے نواحی علاقوں سے کثیر تعداد پنڈال پہنچی،ریلوئے پولیس و دیگر ملازمین کی استقبالیہ کیمپ میں کھانوں سے تواضع،رکشہ مالکان نے منہ مانگے کرائے وصول کئے،،لوٹا اور تسبیح کے اسٹالوں پر رش،موبائل فون کمپنیوں نے پنڈال روڈ پر اپنے اسٹال قائم کرلئے۔سوہن حلوہ کی قیمتوں میں اضافہ،ناقص گنے کی رو فروخت ہوتی رہی،عطائیوں کی بازار میں بھرمار،ناقص گوشت کی فروخت سے زائرین بیمار،سردی کی شدت میں اضافہ سے خشک کھانسی کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی،مقامی رہائشیوں کے ہاں مہمانوں کا پڑاؤ،مین بازار میں تبلیغی کارکنان خریداری میں مصروف رہے،ہزاروں افراد آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔آج (ہفتہ)بعدا زنمازفجر اجتماعی نکاح پڑھائے جائیں گے۔سلاجیت اور نسوار کی فروخت میں اضافہ،عارضی بازاروں میں

مزید : صفحہ اول


loading...