کرتارپور راہداری امن کی جانب تاریخی قدم ثابت ہوگا، جمال صدیقی 

کرتارپور راہداری امن کی جانب تاریخی قدم ثابت ہوگا، جمال صدیقی 

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنماء و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ کرتارپور راہداری پر انڈیا کی تمام افواہیں ایک مرتبہ پھر جھوٹ ثابت ہوچکی ہیں مقدس مقامات پر بھی سیاست کرنے والی مودی حکومت کو ایک بار پھر منہ کی کھانہ پڑی ہے کرتارپور راہداری سے دنیا بھر میں پاکستان کا محبت امن کا پیغام جائیگا صوبائی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری پاکستان کا امن کی جانب ایک تاریخی قدم ثابت ہوگا وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے پوری دنیا کی سکھ برادری کرتارپور پہنچ کر بابا گرونانک کے گردوارے پر حاضرے دے سکتے ہیں کرتارپور راہداری دنیا بھر کے سکھوں کے لیے پاکستان کی جانب سے ایک تحفہ ہے کرتارپور راہداری پر تمام کم عرصے میں تعمیرات کا کام مکمل کرنے پر ایف ڈبلیو او کی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں باباگرونانک کے امن محبت کا پیغام پاکستان کی سرزمین سے پوری دنیا کے سامنے ہے سکھ یاتریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پاک فوج اور انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات بہت ہی اہم ہیں بھارت کو اس مذہبی تہوار پر اپنی سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے بھارت کی جانب سے کیے جانے والے تمام پروپرگینڈہ دم توڑ چکے ہیں کرتارپور راہداری وزیراعظم عمران خان کا ایک بڑا فیصلہ ہے اس عمل سے ثابت ہوا کے پاکستان وہ ملک ہے جو لڑائیوں کے باوجود بھی دنیا بھر کو دوستی اور امن کا پیغام دیتا ہے سکھ برادری پاکستان کی خیرخواہ ہے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ہر صورت میں یقینی بنائیں گے۔ 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...