کرتار پورراہداری کھو ل کر پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا، نجیب ہارون

  کرتار پورراہداری کھو ل کر پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا، نجیب ہارون

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے ایم این اے اورقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسسنگ وتعمیرات کے چیئرمین نجیب ہارون نے کہاہے کرتا رپور راہداری کھولنے سے پوری دنیا میں پاکستان کی جانب سے امن کے لیے ایک مثبت پیغام پہنچا یا گیا،اس عمل سے بین المذاہب ہم آہنگی کو جس انداز میں فروغ ملاہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی، حکومت کی جانب سے کرتار پور راہداری کی تعمیر اور بھارت سمیت پوری دنیا کے سکھوں کے لیئے راہداری کو کھولنا ایک جرات مندانہ اقدام ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے این اے 256کے مرکزی آفس میں علاقہ معززین سے ہونے والی ملاقات میں کیا، ایم این اے نجیب ہارون نے کہا کہ دنیا بھر سے سکھ یاتری ریکارڈ تعداد میں پاکستان پہنچ رہے ہیں،سکھ برادری کا یہ ماننا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے وہ کام کردکھایاہے جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاکستان اس وقت دنیا بھر میں امن کی بات کررہاہے ایسے میں سیاسی افراتفری کا ماحول پاکستان کی سا  لمیت کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے,ان کا کہنا تھا کہ یہ امن وامان کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے کہ کرتار پور راہداری کا کام مکمل ہوا، بابا گرونانک کے گردوارہ کرتارپور آنے والے سکھ یاتری اس منصوبے کو مکمل ہوتے دیکھ کر بہت خوش ہیں،اس سلسلے میں حکومت کی یہ کوشش ہوگی کہ وہ دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کی سہولت کے تمام تراقدامات کو بھرپور انداز میں پوراکرے۔انہوں نے مزیدکہاکہ تحریک انصاف کی حکومت پوری دنیا میں امن کے فروغ کے لیئے کام کررہی ہے، یہ ایک تاریخی لمحہ ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات میں تناؤ ہونے کے باوجود بھی پاکستان نے کرتارپورراہداری منصوبے پر کام نہیں روکا۔ 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...