تمام اسپتالوں میں اینٹی ریبیز ویکسین موجود ہے، ڈاکٹر عذراپیچوہو
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے دعوی کیا ہے کہ صوبے کے تمام اسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔جامعہ کراچی کے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں قدرتی ذرائع سے حاصل ہونے والی جڑی بوٹیوں سے ادویات کی تیاری کے موضوع پر سیمینار سے خطاب میں ڈاکٹر عذرا فضل کا کہنا تھا کہ بیماریوں کے سد باب کے لئے قدرتی ذرائع یقینا قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس ریسرچ سینٹر کے ساتھ بہت سے شعبوں میں بہتری کے لیے کام کر رہی ہے، فارنسک لیبارٹری کا قیام ہمارے لئے فخر کا باعث ہے۔ڈاکٹر عذرا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں اینٹی ریبیز ویکسن کم تعداد میں بن رہی ہے ہم ضرورت پوری کرنے کے لیے ویکسین امپورٹ کر رہے ہیں۔ریبیز سے اموات کی وجوہات دیر سے علاج شروع ہونے کے باعث ہو رہی ہیں صوبے میں وافر مقدار میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود ہے۔