سندھ اسمبلی: سانحہ تیزگام کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی

سندھ اسمبلی: سانحہ تیزگام کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے اجلاس میں جمعہ کو سانحہ تیزگام کے شہدا کے ایصال ثواب اور تاحال لاپتہ چودہ افراد کی میتوں کی بازیابی کے لئے دعا کی گئی مٹیاری میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق بارہ افراد کے لئے دعائے مغفرت جبکہ زخمیوں کی صحتیابی کی دعا کی گئی اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری اور معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی صحتیابی کی دعا کی گئی صوبے میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافے پر تشویش جبکہ ڈینگی اور بخار سے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔ اجلاس میں سابق کمشنر شاہد عزیز صدیقی کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی کی گئی لاڑکانہ میڈیکل کالج کی طالبہ نمرتا کے کیس کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔