نمرتا کماری کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے،کامران ٹیسوری

نمرتا کماری کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے،کامران ٹیسوری

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)رہنما تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی) کامران ٹیسوری نے میڈیکل طالبہ نمرتا کماری کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمرتا کماری سندھ کی بیٹی اور پاکستان کا مستقبل تھی۔جمعہ کو جاری بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ نمرتا کماری کی فائنل پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد بھی ٹھنڈے پڑے ذمہ دار اداروں سے درخواست ہے نمرتا کماری کے قاتلوں کو تلاش کریں۔گرلز ہاسٹل میں گھس کر دن دہاڑے فائنل ایئر کی اسٹوڈنٹ کو زیادتی کا نشانہ بنا کر کیسے سفاکیت سے قتل کردیا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہماری مائیں بہنیں ہماری عزت ہیں اور ہم بلا تعصب ان پر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...