صوبائی وزراء کی پی پی کے امیدوار کی کامیابی پر مبارکباد

      صوبائی وزراء کی پی پی کے امیدوار کی کامیابی پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزراء مکیش کمار چاولہ، غلام مرتضیٰ بلوچ، جام اکرام اللہ دھاریجو اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے پی ایس 86 کے ضمنی انتخاب میں  پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار پیر سید صالح شاہ جیلانی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیر سید صالح شاہ جیلانی کی کامیابی نے تبدیلی کے جھوٹے نعرے کو رد کردیا ہے اور پیر صالح شاہ کی کامیابی دراصل جمہوریت کی کامیابی ہے. صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ عوام نے سلیکٹیڈ وفاقی حکمرانوں کی پالیسیوں کو رد کر دیا ہے اور پیر صالح شاہ کی کامیابی ان کے لئے ایک اشارہ ہے۔ صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا کہا ایک بار پھر سندھ کے عوام نے ثابت کردیا کہ وہ صرف اور صرف پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں.  صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ پیر صالح شاہ کی کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی کے مخالفین کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے اور وہ سمجھ لیں کہ عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ پیر صالح شاہ کی کامیابی جمہوریت سے محبت کرنے والوں کی کامیابی ہے اور کامیابیوں کا یہ سلسلہ اب نہیں رکے گا۔