ایران میں شدید زلزلہ، 5افراد ہلا ک، 120زخمی، درجنوں گھر مٹی کا ڈھیر 

  ایران میں شدید زلزلہ، 5افراد ہلا ک، 120زخمی، درجنوں گھر مٹی کا ڈھیر 

  



تہران(این این آئی)ایران کے شہر تبریز میں جمعہ کی صبح شدید زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 120 زخمی ہو گئے، زلزلے سے عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے کہاکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں جن کا سلسلہ جاری ہے۔امریکی جیولیوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایران کے شمال مغربی شہر تبریز میں محسوس کیے گئے، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیرزمین تھی۔صوبائی گورنر کے مطابق زلزلے سے کم از کم 30 گھر تباہ ہوئے، زلزلے سے متاثرہ مقام کی جانب امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔

ایران زلزلہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...