شہری کو رقم واپس نہ کرنے پرپولیس کو سول عدالت کے احکامات پر عمل درآمد کروانے کا حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر خوراک کے پرسنل سیکرٹری کی جانب سے شہری کو رقم واپس نہ کرنے اور ہراساں کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پولیس سمیت دیگر فریقین کو سول عدالت کے احکامات پر عمل درآمد کروانے کا حکم دے دیا۔جسٹس جواد حسن نے ایم سرور ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی،درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر خوراک کے پرسنل سیکرٹری مختار حسین اراضی کے سودہ کے مطابق ایک کروڑ کی رقم واپس نہیں کر رہے،مجھے اور میری فیملی کو پولیس کے
ذریعے ہراساں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں،خریدی گئی اراضی پربھی پولیس سے ملی بھگت کر کے قبضہ کر رکھا ہے،سول کورٹ سے میرے حق میں فیصلہ آچکاہے،میری رقم اور زمین واگزار کروائی جائے۔عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس سمیت دیگر فریقین کو سول کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا۔
رقم واپس