پی ایم ڈی سی کو آرڈیننس 2019کے تحت ترامیم کا اختیار حاصل ہے: لاہور ہائیکورٹ

پی ایم ڈی سی کو آرڈیننس 2019کے تحت ترامیم کا اختیار حاصل ہے: لاہور ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کی نئی پالیسی مجریہ 2019 ء بحال کرنے سے متعلق اپنا تحریری فیصلہ جاری کردیاہے۔ عدالت کا تحریری فیصلہ 9 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں کہاگیاہے کہ پی ایم ڈی سی کوآرڈیننس 2019ء کی دفعہ 49 کی ذیلی دفعہ 2 کے تحت ترامیم کا اختیار حاصل ہے،پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے والے دوہری شہریت کے حامل طلباوطالبات کے اوورسیز پاکستانیز کے کوٹہ پر داخلے نہ کرنے کا فیصلہ درست ہے،میڈیکل کالجوں میں نئے داخلے 2019ء کی پالیسی کے تحت مکمل کئے جائیں،دہری شہریت کے حامل میڈیکل کے طلباء نے پی ایم ڈی سی کی نئی پالیسی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا،جسٹس محمد امیر بھٹی نے پی ایم ڈی سی کی 2019ء کی داخلہ پالیسی کالعدم کرتے ہوئے 2018ء کی پالیسی کے مطابق میڈیکل کالجوں میں داخلوں کا حکم دیاتھا،جس کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی گئی،فاضل ڈویژن بنچ نے گزشتہ ماہ سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کردیاتھا،اب اس بابت حتمی تحریری فیصلہ جاری کردیاگیاہے۔
 ترامیم کا اختیار

مزید :

صفحہ آخر -