صحافی قتل، دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کیخلاف درخواست پر مقدمے کا ریکارڈ طلب 

 صحافی قتل، دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کیخلاف درخواست پر مقدمے کا ریکارڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)سمبڑیال میں ذیشان نامی صحافی کے قتل کے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے خلاف درخواست پرلاہور ہائیکورٹ نے دہشت گردی عدالت سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیاہے۔جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،مدعی کے وکیل اظہربٹ نے دلائل دئیے،انسداددہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 6کے تحت صحافی کے قتل پردہشت گردی کامقدمہ ہی درج ہو سکتا ہے،ٹرائل عدالت نے قانون سے ہٹ کرمقدمے سے دہشت گردی کی دفعہ ختم کی،دہشت گردی کی دفعہ کے خاتمے سے مقدمہ کمزورہوا ہے،استدعا ہے کہ ٹرائل عدالت کاحکم کالعدم قرار دیا جائے جس پرعدالت نے انسداددہشت گردی کی عدالت سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 27نومبرتک ملتوی کردی۔
صحافی قتل کیس

مزید :

صفحہ آخر -