اضافی فیس وصول کرنیوالے سکولوں کیخلاف درخواست پر وکلاء بحث کیلئے طلب 

 اضافی فیس وصول کرنیوالے سکولوں کیخلاف درخواست پر وکلاء بحث کیلئے طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نجی سکولوں کی جانب سے اضافی فیس وصول کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر بحث کے لیے طلب کرلیا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اضافی فیسوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔سی ای او ایجوکیشن تحریری رپورٹ سمیت عدالت میں پیش ہوئے،سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر نے رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر کے چار ہزار سے زائد سکولوں کی فیسوں کا ازسرنو تعین کردیا گیا۔سکولوں کی فیسوں سے متعلق معلومات ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے فیسیں سے متعلق اعتراضات وصول کیے۔ سکولوں کی طرف سے 152 والدین کی طرف سے 35 ہزار اعتراضات وصول ہوئے۔سات نومبر کو سکولوں کی فیسوں سے متعلق اخبار میں اشتہار دیا گیا۔سکولوں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ اضافی وصول کی گئی فیسوں کو ایڈجسٹ کیا جائے۔مقرر کی گئی فیسوں سے زائد وصول کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود نجی سکولز اضافی فیسیں وصول کررہے ہیں۔نجی سکول عدالتی احکامات کے برعکس من مانی فیسیں وصول کررہے ہیں، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔
 اضافی فیس

.

مزید :

صفحہ آخر -