امانت میں خیانت کے ملزم کی درخواست پر وکلا ء بحث کیلئے طلب 

         امانت میں خیانت کے ملزم کی درخواست پر وکلا ء بحث کیلئے طلب 

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے امانت میں خیانت کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا ء کو بحث کے لئے طلب کرلیا۔جسٹس شہرام سرور چودھری نے ملزم عبدالرحمن کی درخواست پر سماعت کی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں امانت میں خیانت کا جرم بنتا ہے یا نہیں؟جس پر پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ حقائق پر مبنی ہے جبکہ درخواست گزار عبدالرحمن نے استدعا کہ کہ جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا، بے قصور ہوں عبوری ضمانت کنفرم کی جائے۔

 وکلا ء طلب

مزید : صفحہ آخر


loading...