وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین  عدالت کیس، چیئرمین اور ڈی جی  ایل ڈی اے سے وضاحت طلب

 وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین  عدالت کیس، چیئرمین اور ڈی جی  ایل ڈی اے سے ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بطور چیئرمین ایل ڈی اے توہین عدالت کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیئرمین اور ڈی جی ایل ڈی اے سے وضاحت طلب کرلی۔جسٹس شمس محمود مرزا نے محمد اسرار کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے سلمان ریاض ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزارایل ڈی اے  میں گریڈ 14 میں بطور اسسٹنٹ کام کرتا رہا،2015ء میں پیڈا ایکٹ کے تحت اس کی 40فیصدپنشن روک لی گئی،عدالت عالیہ نے وزیراعلیٰ کو بطور چیئرمین ایل ڈی اے اس معاملے کا فیصلہ کرنے کا حکم دیاتھالیکن اس عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا،توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 وضاحت طلب

مزید : صفحہ آخر


loading...