سیکرٹری مواصلات تعمیرات کیخلاف مقدمہ، 10روز میں فیصلہ کیا جائے 

سیکرٹری مواصلات تعمیرات کیخلاف مقدمہ، 10روز میں فیصلہ کیا جائے 

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری مواصلات تعمیرات طاہر خورشید کیخلاف کرپشن کا مقدمہ درج کرانے کے لئے دائر درخواست ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجواتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ درخواست گزار کا موقف سن کر10روز میں فیصلہ کیاجائے۔جسٹس وحید خان نے یہ حکم شہری رحیم بخش کی درخواست نمٹاتے ہوئے جاری کیا،جس میں موقف اختیار کیاگیاتھا کہ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو طاہر خورشید کو کرپشن کی شکایات پر کمشنر ڈی جی خان کے عہدے سے ٹرانسفر کیا گیا تھا،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اپنے ماتحتوں کی کرپشن روکنے کی بجائے خود بھی کرپشن کر رہے ہیں، سیکرٹری طاہر خورشید نے سنٹرل پنجاب کے چیف انجینئر ہائی وے وسیم طارق کی ملی بھگت سے کنٹریکٹرز کی تجدید بھی روک دی جبکہ من پسند افراد کے ٹھیکوں کے لائسنس کی تجدید کر دی گئی،درخواست میں سیکرٹری پر کمیشن لینے کاالزام لگایا گیاہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کے خلاف ڈی جی اینٹی کرپشن کو درخواست دی گئی مگرداد رسی نہیں کی جارہی،ڈی جی اینٹی کرپشن کو سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو طاہر خورشید کے خلاف درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ

مزید : صفحہ آخر


loading...