تیز گام حادثہ، اسلام آباد ہائیکورٹ  کا انکوائری کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس، جواب طلب

تیز گام حادثہ، اسلام آباد ہائیکورٹ  کا انکوائری کیلئے درخواست پر وفاقی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے تیزگام ریلوے حادثہ کی آزادانہ انکوائری کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ جمعہ کو کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ تیزگام حادثے میں لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔ وکیل ریاض حنیف راہی نے کہاکہ حادثے کے شواہد کو ختم کیا جارہا ہے۔ وکیل نے کہاکہ شیخ صاحب نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے سلنڈر سے آگ لگی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ شیخ صاحب کون ہے؟۔وکیل درخواست گزار نے جواب میں کہاکہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید۔وکیل ریاض حنیف نے کہاکہ ریلوے بوگی میں آگ بزنس کلاس میں لگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے تھانے میں ایف آئی آر درج ہوئی ہے، شفاف تحقیقات کیسے ہونگی،کوئی ایک دو نہیں بلکہ ہر آئے دن ریلوے حادثات ہو رہے ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ وفاقی حکومت کو نوٹس کر رہے ہیں، یہ ضروری ہے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر د ی گئی۔ 
تیز گام/ انکوائری

مزید :

صفحہ آخر -