سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر اشیاء کی آن لائن ہوم ڈلیوری کا منصوبہ تیار کر لیا: اسلم اقبال 

  سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر اشیاء کی آن لائن ہوم ڈلیوری کا منصوبہ تیار کر ...

  



لاہور(فلم رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے سبزیوں،پھلوں اور روزہ مرہ استعمال کی اشیا کا آن لائن ہوم ڈلیوری کا پروگرام بنا لیا، پہلے مرحلے میں پھل اور سبزیاں جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر اشیا ضروریہ لوگوں کے گھروں پر آن لائن فراہم کی جائیں گی، عوامی فلاح کے اس پروگرام کا آغاز لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد،راولپنڈی اور ملتان سے کیا جارہا ہے، صارفین کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے اورپرائس کنٹرول میکانزم پر سو فیصد عملدرآمدکیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ محکمہ صنعت وتجارت نے صارفین کی سہولت کیلئے قیمت ایپ بھی بنائی ہے،جس پر روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں اپ لوڈ کی جاتی ہیں لہٰذاصارفین اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرکے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ گرانفروشی کی شکایات ٹال فری نمبر0800-02345پر درج کرائی جائیں،دو گھنٹے میں کارروائی ہو گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ماڈل بازاروں اور اتوار بازاروں میں کسانوں کو رسائی،رینٹ،فیس ختم اور دیگر سہولتیں دیں گے اور ضرورت پڑنے پر قیمتوں میں ردوبدل کے لئے ضلعی انتظامیہ محکمہ صنعت وتجارت کو سفارشات بھجوائے گی۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں 20کلوگرام آٹے کا تھیلا808اور چینی 70روے فی کلوگرام سے فروخت یقینی بنائی جائے۔گھی کی قیمت بھی سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے طے کر لی جائے گی۔

میاں اسلم اقبال

مزید : صفحہ آخر


loading...