بھارتی سازشوں کے برعکس کر تار پور منصوبے کا وعدہ پورا کر دیا،چودھری سرور

  بھارتی سازشوں کے برعکس کر تار پور منصوبے کا وعدہ پورا کر دیا،چودھری سرور

  



لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارتی سازشیں اور بہانے ناکام بنا کر پاکستان نے کر تار پور منصوبہ کا وعدہ پورا کر دیا ہے۔بھارت مختلف مواقعوں پر پاکستان کو اشتعال دلا کر بھی کر تار پورکے منصوبہ کو بند کروانے میں ناکام رہا ہے اور بھارت کو ا ب بھی کر تارپور منصوبہ آسانی سے ہضم نہیں ہورہا مگر دنیا بھر کے سکھ آج بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔گور نر ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ مر یم آباد سمیت مسیحوں کے تمام مذاہب کے مقد س مقامات کی تزئین و آرائش کیلئے پالیسی تر تیب دی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب میں مذہبی سیاحت کے حوالے سے میری سربراہی میں قائم کمیٹی بھر پور کام کر رہی ہے اور اب ہم تمام اقلیتوں کے مذہبی مقدس مقامات کیلئے باقاعدہ ایک پالیسی تیار کر رہے ہیں جس کے ذریعے صرف پنجاب سے سالانہ پانچ ارب ڈالر حاصل کیے جاسکیں گے۔

 چودھری سرور 

مزید : صفحہ آخر


loading...