حکومت پنجاب کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے الگ تھانہ قائم کرنے کا فیصلہ،ذرائع

حکومت پنجاب کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے الگ تھانہ قائم کرنے کا فیصلہ،ذرائع

  



لاہور(آئی این پی) حکومت پنجاب کا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے ایک الگ سے تھانہ قائم کرنے کا فیصلہ۔ذرائع کے مطابق لاہور شہر میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے حل کے لئے ایک الگ سے تھانہ قائم کیا جا رہا ہے۔ یہ تھانہ پورے پنجاب کی سطح کی اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات سنے گا اور ان پر کارروائی کرے گا۔ یہ تھانہ وزیراعظم عمران خان کے حکم پر قائم کیا جا رہا ہے محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے پنجاب پولیس کو ایک مراسلہ ارسال کر دیا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے اندراج کے لئے ایک الگ سے تھانہ قائم کیا جائے۔

الگ تھانہ

مزید : صفحہ آخر


loading...