ہمارے دھرنے کو حرام کہنے والے آج خود ایسا کررہے ہیں،شوکت یوسفزئی

ہمارے دھرنے کو حرام کہنے والے آج خود ایسا کررہے ہیں،شوکت یوسفزئی

  



پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کل ہمارے دھرنے کو حرام کہتے تھے آج خود دھرنا دے رہے ہیں، کل خود کہہ رہے تھے کہ حکومت کو ایک ڈیڑھ سال میں نہیں جانچا جا سکتا آج وہ منتخب وزیراعظم کا استعفیٰ کس بنیاد پر مانگ رہے ہیں۔ سیاست میں سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔ مولانا فضل الرحمن دھاندلی کی بات کرتے ہیں لیکن حلقہ نہیں بتاتے۔ خانزادہ خان نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی پی پی کی سینیٹر شپ سے استعفیٰ دیا۔ اس لیے ذیشان خانزادہ کو ٹکٹ دینے کا حق بنتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹ کے لیے ذیشان خانزادہ کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام نے اپوزیشن کی جھوٹی سیاست کو مسترد کر دیا ہے مولانا فضل الرحمن پانچ سال پہلے جو بات کرتے تھے آج اس کے خلاف چل رہے ہیں مولانا سندھ میں دھاندلی کی بات نہیں کرتے کیونکہ وہاں پی پی پی کی حکومت ہے۔

شوکت یوسفزئی

مزید : صفحہ آخر


loading...