ڈھاکہ کے بعد سقوط کشمیر ہماری تاریخ کا بدترین سانحہ ہوگا، سراج الحق

       ڈھاکہ کے بعد سقوط کشمیر ہماری تاریخ کا بدترین سانحہ ہوگا، سراج الحق

  



اسلام آباد (آن لائن) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ریاست کشمیر کا وجود دنیا کے نقشہ سے ختم ہوگیا ہے۔سقوط ڈھاکہ کے بعد سقوط کشمیر ہماری تاریخ کا بدترین سانحہ ہوگا۔حکومت داخلی و خارجی محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے۔ خبردار کرنا چاہتاہوں کہ اگرحکمرانوں نے انہی پالیسیوں کو جاری رکھا تو وہ چند دن کے ہی مہمان ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عد ل او انصاف کی عدم موجودگی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔لوگ اتنا سانپ اور بچھو سے نہیں ڈرتے جتنا عدالتوں میں جانے سے ڈرتے ہیں۔غریب اور امیر کے لیے الگ الگ قوانین اور انصاف کے پیمانے ہیں۔عدالتوں میں انصاف نہ ہونے کے علاوہ لوگ بدترین معاشی اور معاشرتی استحصال کا بھی شکار ہیں۔ایک طرف مفلوک الحال عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں تو دوسری طرف کچھ خاندانوں کے پاس اتنی دولت ہے کہ وہ ملکی بینکوں میں بھی پوری نہیں آتی اور وہ اسے باہر کے بینکوں میں رکھتے ہیں۔مہنگائی نے غریب کی جان لے لی ہے، نالائق اور ناکام حکمرانوں کے پاس ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کے لیے کوئی لائحہ عمل نہیں۔

سراج الحق

مزید : صفحہ آخر


loading...