غیر قانونی بھرتیاں کیس، ملزموں کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں ملزمان کے چھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ گزشتہ روز کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ پی ڈبلیو ڈی کے چیف ایڈمن افسر مختار بادشاہ خٹک اور ڈومیسائل کلرک عاطف ملک کو پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے کہاکہ فورنزک کیلئے بھجوائی گئی ایک رپورٹ گزشتہ روز رات موصول ہوئی ہے، 3 مزید رپورٹس کاانتظار ہے، فورنزک رپورٹس ملنے پر ملزمان سے تفتیش کرنی ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ مزید تفتیش کیلئے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو حوالے کیا جائے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت نے کہاکہ آخری مرتبہ ریمانڈ دے رہے ہیں جو تفتیش کرنی ہے 6 دن میں مکمل کریں۔عدالت نے 14 نومبر کو ملزمن کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
ریمانڈ منظور