قائمہ کمیٹی،اسلام آباد کے جعلی ڈومیسائل کے اجراء پر تشویش کا اظہار

قائمہ کمیٹی،اسلام آباد کے جعلی ڈومیسائل کے اجراء پر تشویش کا اظہار

  



اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ نے اسلام آباد کے جعلی ڈومیسائل کے اجراء پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ اور نادرہ حکام کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا ہے،کمیٹی نے ڈپٹی کمیشنر اسلام آباد کو جعلی ڈومیسائل کے اجرا کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر علی نواز عوان کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں   اسلام آباد کے ڈومیسائل حامل ا فراد کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کرنے سے متعلق کمیٹی نے تفصیلی تبادلہ خیال کیااجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اور اسلام آباد انتظامیہ نے کمیٹی کو اسلام اباد کا ڈومسائل رکھنے والوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے اور وفاقی کابینہ کی ہدایت کے 20 فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اور اسلام آباد انتظامیہ نے کمیٹی کو بتاکہ 1994تک اسلام آباد کے مکینوں کا کوٹہ 100فیصد ہی  ہوتا تھاجس کو دوبارہ لاگو کیا جا سکتا ہے۔کمیٹی نے متفقہ طور پر اسلام آباد کے مکینوں کے لیے ضلعی انتظامیہ کے زیر کنٹرول محکموں میں ملازمتوں کے لیے 100 فیصد کوٹہ مختص کرنے کی سفارش کر دی۔ کمیٹی نے اسلام آباد انتظامیہ کو جعلی ڈومسائل کے اجراء کو روکنے کے لییسخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی جبکہ کمیٹی نے وزارت داخلہ اور نادرہ حکام کو ڈومسائل کے اجراء کے معاملے پر اگلی میٹنگ میں طلب کر لیا ہے۔

قائمہ کمیٹی

مزید : صفحہ آخر


loading...