نوازشریف ڈیل معاملہ، غلام سرور خان کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

نوازشریف ڈیل معاملہ، غلام سرور خان کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ...

  



اسلام آباد (این این آئی) حکومت اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ڈیل کی باتیں،وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ جمعہ کو درخواست ایڈووکیٹ خالد محمود خان، اور شائستہ تبسم ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی،7 اکتوبر کو ٹی وی چینل کے پروگرام میں ڈیل کے تحت نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی کا ذکر کیا۔ درخواست میں کہاگیاکہ وفاقی وزیر نے حکومت اور پاکستان مسلم لیگ ن کی ڈیل میں دیگر اداروں کا بھی ذکر کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاقی وزیر غلام سرور خان کو ڈیل سے متعلق بیان پر طلب کیا جائے، قانون کے مطابق وفاقی وزیر کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔درخواست میں وفاقی وزیر غلام سرور خان اور پیمرا کو فریق بنایا گیا۔

درخواست دائر

مزید : صفحہ آخر


loading...