بغداد میں عراقی فورسز کی فائرنگ سے مزید 10مظاہرین ہلاک، 35زخمی 

بغداد میں عراقی فورسز کی فائرنگ سے مزید 10مظاہرین ہلاک، 35زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغدا لندن،نیویارک/بغداد(این این آئی)عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسطی علاقے میں عراقی فورسز کی فائرنگ سے مزید 10مظاہرین ہلاک،35زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ایک مرتبہ پھر براہ راست فائرنگ کردی  جس سے کم از کم 6 اور بصرہ میں 4 مظاہرین ہلاک اور35زخمی ہوگئے،تاہم عراقی سیکیورٹی فورسز نے کہاہے کہ بصرہ میں عوام دھرنا ختم کرانے کی کوشش کے دوران بعض گمراہ شرپسند عناصر نے شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر آتشی ہتھیاروں کے ذریعے حملہ کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی ذرائع نے بتایاکہ سیکیوٹی فورسز اور مظاہرین میں بغداد میں شہداء پل کے نزدیک جھڑپیں ہوئیں اور سیکیورٹی فورسز نے شاہراہ الرشید پر مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی۔
عراق ہلاکتیں 

مزید :

صفحہ آخر -