پبلک سیکٹر ہاؤسنگ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا نا گزیر،محمود الرشید 

 پبلک سیکٹر ہاؤسنگ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا نا گزیر،محمود الرشید 

  



لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے کہاہے کہ پبلک سیکٹر ہاؤسنگ بزنس ماڈل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سٹیک ہولڈرز کو ریلیف فراہم کرکے ہاؤسنگ سیکٹر کے فروغ کو یقینی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک سیکٹر ہاؤسنگ بزنس ماڈل میں بہتری کی سفارشات تیارکرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو شوکت علی، ممبر کالونیز سہیل شہزاد، سیکرٹری ہاؤسنگ نسیم صادق، رجسٹرار کواپریٹو فیصل ظہور اور قانون، بلدیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔میاں محمود الرشید نے کہاکہ ہاؤسنگ سیکٹر بزنس ماڈل میں بہتری لانے کیلئے متعلقہ محکموں کی مشاورت سے جامع اور قابل عمل سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں اور سٹیک ہولڈرز کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے متعلقہ قوانین میں مناسب ترامیم کے ذریعے انہیں آسان بنایا جا رہا ہے۔

محمود الرشید 

مزید : صفحہ آخر


loading...