پنجگور، خانیوال، چکوا ل، کراچی ٹریفک حادثات، 7افراد جاں بحق، 21زخمی 

پنجگور، خانیوال، چکوا ل، کراچی ٹریفک حادثات، 7افراد جاں بحق، 21زخمی 

  



پنجگور /خانیوال /کراچی (این این آئی) ملک کے مختلف شہروں، پنجگور، خانیوال، چکوال اور کراچی میں پیش آنے والے مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے سرسنڈ کے قریب 2 گاڑیوں میں ٹکر ہو گئی۔لیویز حکام کے مطابق حادثے میں ٹکرانے سے دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں جھلس کر 4 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں سے 2 افراد کی شناخت کر لی گئی، دیگر 2 کی لاشیں ناقابلِ شناخت ہیں۔ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں موٹروے مخدوم پور انٹر چینج کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں ٹکر کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو کی 8 گاڑیاں جائے حادثہ پر امدادی کارروائی کیلئے پہنچیں او ر ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار مسافر بس جھنگ سے ملتان آ رہی تھی۔ضلع چکوال کے قریب کوٹ سارنگ میں ٹریلر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی ٹریفک کے دو حادثات پیش آئے۔کورنگی کاز وے پر کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ٹریفک حادثات

مزید : صفحہ آخر


loading...