ہوپ پنجاب کے انتخابات، تینوں نشستوں کیلئے بلا مقابلہ امید وار منتخب کرانے کیلئے کوششیں جاری 

ہوپ پنجاب کے انتخابات، تینوں نشستوں کیلئے بلا مقابلہ امید وار منتخب کرانے ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پنجاب ہوپ کے انتخابات تینوں نشستوں کے لیے بلا مقابلہ منتخب کرانے کے لیے کوششیں جاری،الیکشن کمیشن نے سینئر حج آرگنائزر کی درخواست پر کاغذات واپس لینے کا وقت 5بجے سے بڑھا کر 12بجے تک کر دیا،سینئر حج آرگنائزر کو ششیں ہے کہ حاجی مقبول احمد اور شاہد رفیق کے بعد بقیہ ایک نشست پر بھی ایک امیدوار بلا مقابلہ منتخب کرا لیا جائے،رات گئے تک فیصلہ نہیں ہو سکا،مشاورت جاری ہے،بطور حج آرگنائزر پُر امید ہیں کہ خالد بھٹی اور ذیشان چودھری سمیت دیگر امیدواران کے کاغذات واپس لے لیں گے،ایک حلقہ ابھی تک الیکشن کرانے کے حق میں ہے ان کا موقف ہے کہ دونوں گروپ ذاتی مفاد میں ایک ہوئے ہیں جب ٹریڈ کے مفاد میں ایک ہوں گے تو تب ہم ان کا ساتھ دیں گے۔

ہوپ پنجاب 

مزید : صفحہ آخر


loading...