اینٹی کرپشن پنجاب نے ماہ اکتوبر کے دوران 8ارب سے زائد ریکوری کی 

اینٹی کرپشن پنجاب نے ماہ اکتوبر کے دوران 8ارب سے زائد ریکوری کی 

  



لاہور(سپیشل رپورٹر)اینٹی کرپشن پنجاب نے ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق انہوں نے اکتوبر2019 ء میں 8 ارب 72کروڑ 50 لاکھ روپے کی تاریخی ریکوری کی ہے، اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 6 کروڑ 80لاکھ روپے کی ڈائریکٹ ریکوری،تقریبا 8ارب59 کروڑ60لاکھ روپے کی لینڈ ریکوری اور6کروڑ  10لاکھ روپے کی انڈریکٹ ریکوری کی ہے، اینٹی کرپشن پنجاب کو ایک ماہ میں 1891 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے سابقہ شکایات سمیت 1829 شکایات کوایک ماہ میں حل کیاگیا،اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 648انکوائریاں لگائیں اور 522جاری انکوائریوں کو مکمل کیا، اینٹی کرپشن میں مکمل چھان بین کے بعد 212 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور 147جاری کیسز کا فیصلہ ہوا، اینٹی کرپشن نے 74چالان پیش کیے 29 ریڈ کے اور162افراد کو گرفتار کیا،اینٹی کرپشن نے ایک ماہ  میں 2عدالتی مفروروں اور 46اشتہاریوں کو گرفتار کیا، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے کہاہے کہ کرپشن فری پنجاب کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں،انہوں نے افسروں کوکرپٹ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کی ہدایت بھی کی ہے۔

اینٹی کرپشن

مزید : صفحہ آخر


loading...