بین الاقوامی رحمتہ اللعالمینؐ کانفرنس کو حتمی شکل دیدی گئی، دستاویزی فلم تیار

بین الاقوامی رحمتہ اللعالمینؐ کانفرنس کو حتمی شکل دیدی گئی، دستاویزی فلم ...

  



 اسلام آباد (ڈویلپمنٹ سیل)اسلام آباد میں ولادت رسول مکرم صل اللہ علیہ وسلم کی یاد میں بین الاقوامی رحمتہ اللعالمین کانفرنس کیلئے وزیرمذہبی امور نورالحق قادری کی زیرنگرانی پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی،کانفرنس میں شرکت کیلئے دنیا کے مختلف ممالک سے تشریف لانے والے مندوبین کے خیر مقدم کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہونے والی رحمت اللعالمین کانفرنس کیلئے خصوصی دستاویزی فلم بھی تیار کی گئی۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ وزیراعظم بین الاقوامی رحمۃ اللعالمین کانفرنس کی تیاریوں میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آقائے نامدار رسول اقدس صل اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گل ہائے عقیدت پیش کریں گے، وزیراعظم بذات خود سیرت مطہرہ کے مختلف گوشے ضبط تحریر میں لانے والے مکالہ نگاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کانفرنس کی ابتدائی نشست کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے، اختتامی مجلس کے صدارت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کریں گے۔

کانفرنس

مزید : صفحہ آخر


loading...