روزنامہ پاکستان لاہور کے نیوز ایڈیٹر میاں ہارون رشید کے چچا صوفی محمد رفیق انتقال کرگئے
لاہور (پ ر) روزنامہ پاکستان لاہور کے نیوز ایڈیٹر میاں ہارون رشید کے چچا صوفی محمد رفیق انتقال کر گئے،جنہیں گزشتہ روزبعداز نماز جمعہ آبائی گاؤں گورمنگھ سنگھ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ادارہ کے کارکنوں نے صوفی محمد رفیق کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
انتقال