خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزیددوکیس سامنے آگئے،تعداد 82 ہو گئی

 خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزیددوکیس سامنے آگئے،تعداد 82 ہو گئی

  



پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید دوکیسز سامنے آگئے،جنوبی ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جنوبی ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بچوں کی عمریں 15 اور 22 ماہ ہیں۔نئے کیسز کے ساتھ صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 62 ہوگئی۔ ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 82 تک پہنچ گئی۔

پولیوکیس

مزید : صفحہ آخر


loading...