نواز شریف سے متعلق میڈیکل بورڈ کے فیصلے پر عملدرآمد ہو گا، سینیٹر فیصل جاوید 

نواز شریف سے متعلق میڈیکل بورڈ کے فیصلے پر عملدرآمد ہو گا، سینیٹر فیصل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں ہے لہٰذا میڈیکل بورڈ ان کےلئے جو بھی فیصلہ کرے گا اس پر عمل درآمد کیا جائےگا،عمران خان کرپشن اور منی لانڈرنگ کا خاتمہ کرنے آئے ہیں سو کر کے رہیں گے، بھارت کرتارپور راہداری منصوبہ کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ عدالت نے مریم نواز کو بھی انسانی بنیادوں پر رہا کیا ہے، عدالتیں جو بھی فیصلہ کرتی ہیں حکومت مانتی ہے، سابق وزیراعظم کے معاملے میں بھی اس روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان کوئی ڈیل ہوئی ہے، عمران خان کرپشن اور منی لانڈرنگ کا خاتمہ کرنے آئے ہیں سو کر کے رہیں گے۔آزادی مارچ سے متعلق سوال پر انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں، انہوں نے جو رجسٹر کرانا تھا کرا لیا ہے اب انہیں قت ضائع کیے بغیر واپس چلے جانے چاہیے۔مولانا کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو پانچوں حلقوں سے جیت کر آئے ہیں اور مولانا ناصرف ہارے ہیں بلکہ اپنے حلقے کے نتائج چیلنج کرنے کی بھی ہمت نہیں کر سکے۔سینیٹر فیصل جاوید نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ مولانا کو این آر او ملے گا نہ ہی استعفیٰ۔گزشتہ روز سینیٹ کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو سے ہونے والی جھڑپ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے کہا کہ بے بی بیٹھ جائیں جواباً میرے یہ کہنے پر کہ بے بی تو بلاول ہے وہ ہتھے سے اکھڑ گئے اور غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال کیا۔فیصل جاوید نے کہا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ مولا بخش چانڈیو جیسے سینئر سیاست دان اتنی چھوٹی سی بات پر اتنا زیادہ ردعمل دیں گے۔
سینیٹر فیصل جاوید 

مزید :

صفحہ آخر -