ٹرمپ کے بعد مشرف جھوٹ بولنے والے صدر تھے، امریکی اخبار کا دعویٰ

  ٹرمپ کے بعد مشرف جھوٹ بولنے والے صدر تھے، امریکی اخبار کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) امریکہ کے نامور اخبار نیویارک ٹائم نے لکھا ہے کہ دنیا میں دو صدر جھوٹے ترین ہیں ان میں ایک پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) مشرف اور دوسرے امریکی صدر ٹرمپ ہیں، امریکی اخبار کے کالم نگار نکولس کرسٹوف نے لکھا ہے امریکی صدر ٹرمپ نے جھوٹ بولنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اب تک 13400جھوٹ بول چکے ہیں اور روزانہ22جھوٹ بولتے ہیں، ٹرمپ نے صدارت کا عہدہ سنبھالنے سے قبل عہد کیا تھا کہ وہ گولف کلب نہیں جائیں گے لیکن بطور صدر وہ اب تک224دفعہ گالف کلب جا چکے ہیں، کالم نگار نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی پشہ وارانہ زندگی میں بڑے بڑے لیڈرز کی سرگرمیوں اور حکومت کا جائزہ لیا ہے تاہم ٹرمپ کے بعد سب سے زیادہ جھوٹ پاکستان کے صدر مشرف نے بولے تھے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
امریکی اخبارف

مزید :

صفحہ آخر -