ضرورت کے وقت کسی کو بھی بڑا بنا لیناعمران کی روش ہے،پرویز رشید

  ضرورت کے وقت کسی کو بھی بڑا بنا لیناعمران کی روش ہے،پرویز رشید

  



اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما سینیٹرپرویز رشید نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کو پہلے ڈاکو،اب صادق سمجھنا خان صاحب کا یوٹرن ہے،عمران خان نے پرویز خٹک سمیت تمام پرانے ساتھیوں کو پیچھے کردیا، ضرورت کے وقت کسی کو بھی اپنا بڑا بنا لیناعمران خان کی روش ہے،اگر پرویز الٰہی وزیراعظم کا استعفیٰ لے کرآئیں تودھرنا ختم ہوجائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویزرشید نے کہا کہ دھرنے والے آئے ہیں تو کچھ لے کرجائیں گے،2014 کے دھرنے اور آج کے دھرنے میں فرق ہے۔شریف خاندان سے متعلق انھوں نے کہا کہ مریم نواز اور نواز شریف کی متحرک سیاست کا انحصار ان کی صحت پر ہے، مریم نواز نے تمام المیوں کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔

پرویزرشید

مزید : صفحہ آخر


loading...