راولپنڈی میں ڈینگی بخار سے مزید 9شہری جاں بحق، مرنیوالوں کی تعداد 77ہو گئی
راولپنڈی(این این آئی) راولپنڈی میں ڈینگی بخار سے مزید 9 شہری جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ڈینگی بخار سے 75 شہری سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج جاں بحق ہوئے جب کہ 2 شہری پرائیوٹ ہسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے، سب سے زیادہ 55 ڈینگی مریض ہولی فیملی ہسپتال میں جاں بحق ہوئے جب کہ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 14 اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں 6 مریض ڈینگی بخار سے جاں بحق ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں ڈینگی سے 14 ہزار 1 سو 10 شہری متاثر ہوئے، سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی میں ڈینگی کے شبہہ میں 82484 مریضوں کو چیک کیا گیا جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 38 مریض ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے۔
ڈینگی سے ہلاکتیں