شہری کیخلاف بھتہ خوری کا مقدمہ   الزام بے بنیاد،ملزم 

شہری کیخلاف بھتہ خوری کا مقدمہ   الزام بے بنیاد،ملزم 

  



لا ہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ایک شہری کیخلاف بھتہ لینے سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم کے مطابق مقدمہ سوفیصد جھوٹااور صرف علاقے میں اس کی شہرت خراب کرنے کی نیت سے درج کروایاگیا ہے۔ملزم نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آ ئی جی پولیس اور سی سی پی او لا ہور سے اس مقد مے کی غیر جانبدار انکوائری کروانے کا مطالبہ کیا ہے تاہم ایس پی انوسٹی گیشن سٹی نے موقف اختیار کیا ہے اگر مقدمہ جھوٹا ہوا تو وہ خارج کردیں گے۔مقبرہ جہانگیر مصطفی ٹاؤن کے رہائشی ارشد علی ولد نواب دین نے سلیم گارڈن کے ہی رہائشی محمد جاویدکیخلاف بھتہ خوری،قتل کی دھمکی، جگہ پر ناجائز قبضے کی کوشش،خود کو صحافی ظاہر کرنے اور جھوٹی خبریں لگا نے سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایااور ملزم کی گرفتاری کیلئے پو لیس پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیا۔ ملزم کے مطابق مدعی مقدمہ نے پولیس سے سازباز کرکے یہ مقدمہ درج کروایا ہے جو سو فیصد جھوٹ ہے، ملزم نے بتایا وہ بیگناہ ہے اور اس کی ارباب اختیار سے اپیل ہے  اس کی اعلی سطح پر غیر جانب دار انکوائری کروائی جا ئے۔انوسٹی گیشن پولیس کے مطابق وہ مصروف تفتیش ہیں اگر مقدمہ جھوٹا ہوا تو خارج کر دیا جائیگا۔

شہری مقدمہ

مزید : صفحہ آخر


loading...