کامران مائیکل، جاوید مخدوم کی ضمانت منظور 

   کامران مائیکل، جاوید مخدوم کی ضمانت منظور 

  



کراچی (این این آئی)کے پی ٹی کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرپشن کا معاملہ،سندھ ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل اور جاوید مخدوم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں کامران مائیکل کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی تھیء دوران سماعت ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب کا کرپشن کا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے،پلاٹس کی نیلامی سے کامران مائیکل کو براہ راست کوئی تعلق نہیں، نیب کے مطابق کامران مائیکل نے اپنے فرنٹ مینوں کے زریعے کرپشن کی،کے پی ٹی کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں انتہائی کم قمت پر غیر قانونی طور پر16 پلاٹس الاٹ کیئے گئے،کامران مائیکل نے تین کمرشل پلاٹس کی الاٹمنٹ پر گیارہ کروڑ روپے رشوت لی، کامران مائیکل کو نیب نے گرفتار کیا  تھا۔

ضمانت منظور

مزید : صفحہ آخر


loading...