12ربیع الاول: سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کاحکم

12ربیع الاول: سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کاحکم

  



ملتان (وقائع نگار) محکمہ صحت پنجاب نے کل بارہ ربیع الاول(اتوار)کو ملتان سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کسی بھی ناخوشگوار(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ہسپتالوں میں اضافی بستر،ادویات کا سٹاک مختص کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان احکامات کی روشنی میں نشتر ہسپتال،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف ہائی الرٹ رہیں گے۔کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال ہوں گے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...