جشن میلاد النبیؐ ریجن بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ملتان میں ٹریفک پلان فائنل، ریلوے سٹیشن، عمارتوں، تنصیبات پرچراغاں

جشن میلاد النبیؐ ریجن بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ملتان میں ٹریفک پلان فائنل، ...

  



ملتان(وقائع نگار+نمائندہ خصوصی)ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے عید میلادالنبی کے سلسلے میں ریجن بھر میں (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

پولیس حکام کو بھرپور سکیورٹی انتظامات کرنے کا حکم دے دیا ہے اس سلسلے میں ریجن کے پولیس افسران کو موثر سیکورٹی پلان کے تحت نفری فوری فیلڈ میں بھیجنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے،آر پی او ملتان وسیم احمد سیال نے کہا کہ عید میلاد النبی کے جلوسوں اور محافل میلاد کی بھرپور سکریننگ کی جائے۔ریجن میں 187 جلوس اور 41 بڑی محافل میلاد منعقد ہونگی جبکہ عید میلاد النبی کے موقع پر 45 سو سے زائد نفری ریجن میں سیکورٹی فرائض سرانجام دے گی۔انہوں نے بتایا کہ 86 جلوس ملتان،وہاڑی میں 49،خانیوال 33 اور لودھراں میں 19 جلوس نکالے جائیں گے،امن و امان قائم رکھنے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت سیکورٹی پلان نافذ کرینگے۔معاشرے کا ہر شہری ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے امن کیلئے پولیس کا دست راست بنے۔انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے پولیس اور سول انتظامیہ علماء کرام سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں سے رابطہ رکھے تاکہ مشترکہ ہم آہنگی کا پیغام عام کیا جاسکے۔چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے 12 ربیع الاول مورخہ 10نومبر کے سلسلہ میں ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق گھنٹہ گھر چوک، اندرون حسین آگاہی، دولت گیٹ چوک، دہلی گیٹ چوک، پاک گیٹ چوک، حرم گیٹ چوک، چوک شہیداں، شاہین مارکیٹ چوک، بوہڑ گیٹ چوک اورڈیرہ اڈہ چوک ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔شہر کے تمام اہم پوائنٹس پر ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر ملتان کی طرف سے ٹریفک وارڈنزکو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اپنے ڈیوٹی پوائنٹ پر نمایاں ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں۔ شہریوں کو متبادل روٹس کے متعلق آگاہ کریں اور خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔ سڑک پر کسی بھی قسم کی گاڑی کو غلط پارک نہ ہونے دیا جائے بلکہ مختص کردہ پارکنگ میں گاڑیاں پارک کی جائیں۔ عوام الناس سے التماس ہے کہ متبادل روٹس اختیار کریں۔ اپنے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے ٹریفک قوانین کا احترام کریں اورسٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ریلوے ہیڈکوارٹرنے وفاقی حکومت کی طرف سے جاری ہدایات کی روشنی ملتان سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں کو12ربیع الاول مذہبی جوش وخروش سے منانے کے لئے مراسلہ جاری کیاہے۔اس مرتبہ 12ربیع الاول کے موقع پرمختلف شعبوں کے ملازمین،ریلوے کے تعلیمی اداروں میں تحریری وتقریری مقابلوں کے لئے وفاقی حکومت کی ہدائت کی روشنی میں،،ریاست مدینہ اوراسلامی فلاحی،مملکت کاتصور،تعلیمات نبویؐکی روشنی میں،، موضوع مقررکیاگیاہے ہیڈکوارٹرکی طرف سے ریلوے کے تمام شعبوں کے سربراہاں کوکہاگیاہے کہ وہ 12ربیع الاول کے موقع پراسٹیشن سمیت ریلوے کی تمام سرکاری عمارتوں ا ورتنصیبات پرچراغاں بھی کریں۔تقریبات میں تحریری اورتقریری مقابلوں میں پوزیشن ہولڈرزمیں انعامات بھی تقسیم کریں۔

چراغاں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...