بنچ اوربار کے درمیان معاونت کارشتہ مستحکم، مضبوط کرنیکی ضرورت، سید داور ظفر علی

بنچ اوربار کے درمیان معاونت کارشتہ مستحکم، مضبوط کرنیکی ضرورت، سید داور ظفر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کبیروالا(کورٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال سید داور ظفر علی شاہ نے بارایسوسی ایشن کبیروالا کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنچ اور بار کے درمیاں معاونت کا رشتہ جتنا مستحکم اور مضبوط ہوگا،اتنا ہی فراہمی انصاف کیلئے کیا جانیوالا فیصلہ میرٹ کے قریب ترہوگا،انہوں نے کہا کہ جوڈیشری میں آنے سے قبل بطور وکیل پیشہ وارانہ فرائض ادا کرنے والا ہر جج وکلاء برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوتا ہے،قانون اور ضابطے کے روشنی میں (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

حاصل اختیارات کے تحت وکلاء کے جو مسائل میں حل کرسکتا ہوں،وہ حل شدہ ہی سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ عزت اور احترام دینے سے تعلقات میں مزید بہتری کے روشن امکانات پیدا ہوتے ہیں،جوڈیشری افسران اور وکلاء کے درمیان عزت واحترام کا رشتہ اعتماد کی فضاء کو پروان چڑھانے میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل حاجی عبدالعزیز خان پنیاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحصیل کچہری کبیروالا کے وکلاء فراہمی انصاف کیلئے جوڈیشری افسران کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے عمل پر یقین رکھتے ہیں،خوش قسمتی سے ہمیں دستیاب جوڈیشری افسران میرٹ اور قانون کے مطابق سائلان کو حق فراہم کرنے میں دن رات کوشاں رہتے ہیں۔بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے صدر خالد محمود خان موہل نے اپنے خطاب میں کبیروالا بار کے ممبران کی بڑھتی تعدا د کے پیش نظر نئے چیمبرز کیلئے اراضی کی فراہمی سمیت دیگر حل طلب مسائل بیان کئے اور لائرزویلفیئر فنڈکے قیام کا اعلان کیا۔جنرل سیکرٹری چوہدری سلمان خورشید اعوان نے نظامت کے فرائض نبھائے۔تقریب میں جوڈیشری افسران اظہار الحق علوی،رانا سہیل،فرحت جبین،جمیل احمد کھوکھر، ریحان سبطین،نعمان ارشدخان،محمد وسیم،شوکت حیات،جواد ظفر نے شرکت کی اور فیاض اسلم چوہدری،جعفر امام جکھڑ،راناعمردراز خاں،چوہدری محمدحسین،اعجاز حسین مرالی،ملک اقبال ظفر سمیجہ،پرویز مسعود خان بھٹہ،سید اسد شاہ گیلانی،راجہ محبوب حسین،مہر اسد علی ہراج،راؤ اطہر جاوید،حاجی محمد جاوید گوندل اور دیگر نے خطاب کیا۔